کراچی ،مختلف علاقوں میں رینجرز کارروائیاں،6 ملزم گرفتار

Karachi Mukhtalif Elaqoo May Rangers Karwaiya 6 Mulzim Griftar

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز ایکشن میں نظر آئی جس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار کے کارندے، منشیات فروش اور ڈکیت بھی شامل ہیں۔

منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتارکیے گئے۔

لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے لیاری گینگ وار کا کارندہ جبکہ عوامی کالونی سے منشیات فروش اور ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔