پاکستانی عوام اس سال زیادہ خوش ہیں :رپورٹ

Pakistani Awam Is Saal Ziada Kush Hain Report

دنیا بھر میں خوشیوں سے متعلق تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال زیادہ خوش ہیں،خوش رہنے میں پاکستانیوں کا نمبر بھارت سے 32 درجے بہتر ہے۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 155 ملکوں کے عوام میں خوشی کے تناسب کا جائزہ لیا گیا جن میں سے پاکستان 80 ویں نمبر پر رہا۔

پچھلے سال اس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 92 واں رہا تھا، دوسری اہم بات یہ ہے کہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں پاکستانی عوام سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں۔

پاکستان اس معاملے میں بھارت سے 32 درجے بہتر ہے، چینی عوام پاکستانیوں سے بھی زیادہ خوش رہتے ہیں، ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کے تحت تیار کی جاتی ہے۔