پاکستان
20 مارچ ، 2017

افغان قونصلیٹ پشاور میں جشن نوروز کی تقریب

افغان قونصلیٹ پشاور میں جشن نوروز کی تقریب

رسول داوڑ...پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پورے خطے کے مفاد میں ہیں،یہی میری دلی خواہش ہے۔

افغان سفیر نے جشن نوروز پر مبارکباد دی اور پاک افغان سرحد کھلنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

افغان قونصلیٹ پشاورمیں جشن نوروز کی تقریب ہوئی،جس سے خطاب میں افغان سفیر عمر زخیل وال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے باوجود پاکستان اور افغانستان کو باہمی تعلقات بہتر بنانا ہوگا،افغانستان میں موجود پشاوری اور پنجابی ہمارے بھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو ایشیاء کا مرکزی دروازہ دیکھنا چاہتے ہیں ،قونصلیٹ میں جشن نوروز کی تقریب کی رونقیں دوبالا کر نے کے لیے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

جس میں مشہور علاقائی دھنوں پر شرکاء نے رقص کیا اور خوب محظوظ ہوئے، اس موقع پر پاکستانیوں نے بھی اتنڑ میں افغانوں کا ساتھ دیا۔

تقریب میں سیاسی، صحافتی، سماجی، ادبی اور ثقافتی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور جشن نوروز میں افغان قوم کے ساتھ یکجہتی کا بھرپورا ظہار کیا۔

مزید خبریں :