Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
20 مارچ ، 2017

جنوبی ایران : اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانےسے ایک شخص ہلاک

جنوبی ایران : اچانک بلند سونامی لہر ٹکرانےسے ایک شخص ہلاک

ایران کے جنوبی علاقے میں ساحل سے اچانک بلند سونامی لہر ٹکراگئی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک،17 زخمی جبکہ پانچ افراد لا پتہ ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ طاقتور سونامی کی لہر گزشتہ صبح جنوبی ایران میں Dayyer کے ساحلی علاقے سے ٹکرائی ، جس کے بعد شدید بارش اور تیز ہواؤں نے سمندر میں صورتحال کو اور خراب کیا۔

بلند لہروں کے باعث سمندری پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا،سڑکیں اور مکانات زیر آب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے دس افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔

Advertisement