Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
20 مارچ ، 2017

شرجیل میمن کو ضمانت کے بعد بھی گرفتاری کا خوف

سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن ضمانت کی منظوری کے بعد بھی گرفتاری سے خوفزدہ نظر آئے، اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک سے بار بار سوال کرتے رہے کہ یہ دوبارہ گرفتار تو نہیں کریں گے۔

شرجیل میمن گزشتہ روز رہائی کے بعد وفاق اور نیب پر گرجے برسے تو خوب تھے ، مگر ڈھائی گھنٹے کی حراست نے سابق صوبائی وزیر پر ایسا خوف بٹھایا کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد بھی تسلی نہیں ہوئی ۔

وکیل فاروق ایچ نائیک کی تسلی کے بعد ان کی جان میں جان آئی تو صحافیوں کے موبائل کیمروں کا احساس بھی ہوگیا، سوال ہوا تو گرفتاری کا خوف چھپانے کے لیے بات بنانے کی کوشش کی۔

Advertisement