دنیا
21 مارچ ، 2017

امریکا آنے والےفضائی مسافروں پرالیکٹرانک اشیا ء لانے پر پابندی

امریکا آنے والےفضائی مسافروں پرالیکٹرانک اشیا ء لانے پر پابندی

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے 12 ملکوں سے امریکا آنے والی درجن بھر ایئر لائنز کے مسافروں کو الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اسکا اعلان آج متوقع ہے ۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ مسافروں کو ہینڈ کیری میں کسی بھی قسم کا الیکٹرانک سامان نہ لانے دیں تاہم ایسا کوئی بھی سامان وہ دیگر سامان کے ساتھ بک کراسکتے ہیں ۔

اس حوالے سے سعودی ایئر لائنز اور اردن کی رائل جورڈینین ایئرلائنز نے عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔نیویارک، شکاگو اور ڈیٹرائٹ جانے والی پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق شروع کردیا گیا ہے ۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی نے متعدد سینیٹرز سے رابطہ کرکے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پابندی کا دورانیہ کئی ہفتوں پر محیط ہوسکتا ہے ۔

مزید خبریں :