کاروبار
21 مارچ ، 2017

سوئس بینکوں میں رقوم کی معلومات پاکستان کو مل سکیں گی

سوئس بینکوں میں رقوم کی معلومات پاکستان کو مل سکیں گی

سوئس بینک اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کی 80 ارب ڈالرز سے زائد رقوم کی معلومات اب پاکستان کو مل سکیں گی، پاکستان اور سوئٹرزلینڈکے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کو بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے۔ اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر ارشاد اور پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر مارک جارج نے معاہدے پر دستخط کردیے، معا ہدے پر عمل درآمد دونوں ممالک کی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

 

مزید خبریں :