کاروبار
22 مارچ ، 2017

پاک افغان سرحد کھلنےکےبعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنےکےبعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے سے پشاور کی فروٹ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے جبکہ پشاور کی مارکیٹ سے پھلوں کی افغانستان برآمد اور درآمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

پاک افغان سرحدایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کاکاروبار بحال ہوگیاجبکہ میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے مختلف اقسام کے پھلوں کی ترسیل شروع کردی ہے۔

پشاور فروٹ منڈی سے اس وقت، کینو، کیلا، امرود اور مالٹے براستہ تورخم افغانستان بھیجی جاتی ہیں جبکہ سیب اور انار درآمد کی جاتی ہیں۔ سرحد کی بندش سے سیب اور انار کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

شہری پرامید ہیں کہ سرحد کھلنے سے پھلوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور تاجر مزید نقصان سے بچ جا ئیں گے۔

مزید خبریں :