کھیل
22 مارچ ، 2017

ہاکی سیریز : پاکستان نےنیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ہاکی سیریز : پاکستان نےنیوزی لینڈ کو شکست دے دی

پاکستان نے چوتھے ہاکی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں دو ایک کی سبقت حاصل کرلی، کپتان عبدالحسیم خان نے دو گول کئے۔

وائرایریپا میں کھیلا گیا سیریز کا چوتھا میچ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا، عبدالحسیم خان نے گو ل کرکے پاکستان کو سبقت دلائی لیکن کیوی کھلاڑی نے دوسرے کوارٹر میں اس برتری کا خاتمہ کردیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے مخا لف گولز پر حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی۔

میچ کے آخری کوارٹر میںعبدالحسیم خان نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو سیریز میں دو۔ ایک کی سبقت دلادی۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا جس کے بعد ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی، جہاں وہ آسٹریلیا کے ساتھ چار میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید خبریں :