صحت و سائنس
22 مارچ ، 2017

کراچی فضائی آلودگی کے بدترین شہروں میں شامل

کراچی فضائی آلودگی کے بدترین شہروں میں شامل

کراچی کا شمار فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کے بدترین شہروں میں ہونے لگا، نئی فہرست میں کراچی کے علاوہ نئی دہلی، بیجنگ، لاس اینجلس اور لاگوس شامل ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے والی چار آلودہ گیسوں کی ہوا میں مقدار کی بنیاد پر کی گئی تازہ تحقیق کے مطابق اوزون گیس کے اعتبار سے کراچی دنیا کا بدترین شہر ہے۔ اوزون گیس کے شدید خطرات سے دوچار دیگر شہروں میں بھارتی شہرکولکتااور نئی دہلی جبکہ بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا شامل ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اوزون اور دیگر آلودہ گیسوں کی وجہ سے ان شہروں میں سانس کی بیماریاں اور پھیپھڑوں کا سرطان تشویش ناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

ان خطرناک گیسوں کے اخراج کی بڑی وجہ جنگلات میں آگ، کچرے کو جلانا اور درختوں کی کمی ہے۔

مزید خبریں :