خصوصی رپورٹس
22 مارچ ، 2017

جاپانی نظامِ تعلیم،دنیا میں سب سے بہترین ۔۔؟؟

جاپانی نظامِ تعلیم،دنیا میں سب سے بہترین ۔۔؟؟

کر ہِ عرض پہ موجود 169ممالک کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک۔ اِن دو نوں اقسام کا جائزہ لیں تو اس تفریق کے پیچھے ایک بڑی وجہ نظامِ تعلیم نظر آتی ہے۔

بہترین نظامِ تعلیم کی فہرست کو دیکھیں تو سرفہرست جاپا ن ہے ۔آیئے آج اس بات کا جائزہ لیں کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بناء پر جاپان کے تعلیمی ادارے باقی دنیا سے آگے ہیں۔

امریکا میں اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے زیرِنگرانی منعقد کردہ بین الاقوامی طالب علم کی تشخیص کا پروگرام (پی آئی ایس اے)جس میں دنیا کےتقریباََ 81 ممالک کے 15 سال کی عمر کے بچے حصہ لیتے ہیں، اس کے نتائج میںگزشتہ سالوں سے جاپانی اسکولوں کے بچوں کی نمایاں کارکردگی حیران کن ہے۔یہ ٹیسٹ ہر 3 سال بعد لیا جاتا ہے۔اس ٹیسٹ میں بچوں کی ریاضی، سائنس اورتعلیمی کارکردگی کو پرکھاجاتا ہے۔

جاپانی اپنی نئی نسل کے علمی سفر کا آغاز ’ اے بی سی ڈی‘ تعلیم کے بجائے اچھی تربیت سے کرتے ہیں۔بچے کے اسکول میں داخلے کے چار سال بعد تک اسے کسی طرح کا امتحان نہیں دینا پڑتا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دوسرے ممالک میں بیشتر زبانوں کو سیکھنے والے بچے 26 سے 33 حرفِ تہجی یا د کرتے ہیں جبکہ جاپان میں اسی عمر کے بچوں کو’کانجی‘زبان کے 1,006 حرفِ تہجی یا د کرائے جاتے ہیں ۔

مزید خبریں :