پاکستان
22 مارچ ، 2017

ڈاکٹر عاصم کیس، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیساتھ طلب

ڈاکٹر عاصم کیس، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیساتھ طلب

سندھ ہائیکورٹ نےسابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں شریک ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت پرنیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔

شریک ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاتھا کہ اطہر حسین بے بنیاد الزامات پر ایک سال سے جیل میں ہیں۔نیب کی جانب سے جھوٹے الزامات میں اطہر حسین کو جیل ڈالا گیا ہے۔

نیب کے مطابق اطہر حسین پر ڈاکٹر عاصم کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے اور وہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ہے۔

عدالت نے نیب تفتیشی افسرکے پیش نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 5 اپریل کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔

مزید خبریں :