پاکستان
22 مارچ ، 2017

پنجاب یونیورسٹی میں کشیدگی برقرار، پولیس کی بھاری نفری طلب

پنجاب یونیورسٹی میں کشیدگی برقرار، پولیس کی بھاری نفری طلب

پنجاب یونیورسٹی میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ایک گروپ نےریلی کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دےدیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہےجبکہ کسی بھی صورتحال سےنمٹنے کیلئےواٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ہے،گزشتہ روزکی ہنگامہ آرائی کامقدمہ بھی درج کر لیاگیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں ایک گروپ نےریلی نکالنے کی کوشش کی، اجازت نہ ملی تو بینرز اورپلے کارڈز اٹھائےطلبہ احتجاج پر اُترآئے اورسوشیالوجی ڈپارٹمنٹ کے باہر دھرنا دے دیا۔ پولیس کی بھاری نفری اورواٹر کینن طلب کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدر اشرف کہتےہیں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے۔

وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ظفر معین کا کہنا ہے کہ طلبہ گروپوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، 4 اپریل سےشروع ہونے والا یونیورسٹی بک فیئربھی فی الحال ملتوی کردیاگیا۔

طلبہ تنظیموں کےتصادم کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے سربراہ سیکریٹری ہائرایجوکیشن کمیشن ہوں گے،کمیٹی 10 دن میں وزیر ہائرایجوکیشن رضا علی گیلانی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

تھانامسلم ٹاؤن پولیس نےایس ایچ اوکی مدعیت میں ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ کامقدمہ بھی درج کرلیا۔مقدمےمیں کسی طلباءتنظیم کا نام شامل نہیں ،جبکہ اس میں دنگا فساد،ہنگامہ آرائی ،توڑپھوڑ،پولیس کے ساتھ مزاحمت اور پتھراؤکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :