پاکستان
22 مارچ ، 2017

مسائل کا حل معیاری تعلیم میں ہے:وزیراعلیٰ سندھ

مسائل کا حل معیاری تعلیم میں ہے:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل معیاری تعلیم میں ہے، تعلیم کا معیار بہتر ہوگا تو دہشت گردی اور جرائم ختم ہو جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سے متعلق اجلاس میں تعلیم کی بہتری، ترقی اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ اچھےبند اسکول کھلنے چاہئیں اور انرولمنٹ بھی بہتر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسٹیٹ آف آرٹ ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی بنائی جارہی ہے لیکن اس سے قبل اسکول انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو اسکولوں میں تین ماہ میں بیت الخلاء بنواکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری تعلیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں :