پاکستان
22 مارچ ، 2017

حقانی سے جو کام لینا تھا وہ واشنگٹن میں سفیر بناکر لیا، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حسین حقانی سے جو کام لینا تھا وہ انہیں واشنگٹن میں سفیر بنا کر لے لیا، اب ان سے ملنا نہیں چاہتا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حسین حقانی اور ان کی سوچ میں فرق آچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسین حقانی کی پاکستان مخالف باتوں سے اتفاق نہیں کرتا،وہ خود کو دانش ور ،واشنگٹن کا فلسفی اور لابسٹ سمجھتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کا تفصیلی انٹرویو ’جیو نیوز‘ پر پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں آج رات 8بج کر 5منٹ پر پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :