دنیا
22 مارچ ، 2017

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ،2افراد ہلاک، 12افراد زخمی

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے کے بعد فائرنگ کی گئی، واقعے میں 2افراد ہلاک، 12زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت بند کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کو دہشت گردی کے واقعے کے طور پر دیکھا جارہا ہے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ویسٹ منسٹر برج پر اپنی کار پہلے لوگوں پر چڑھائی اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے گیٹ سے ٹکرائی۔

چاقو سے مسلح شخص نے پارلیمنٹ کے اندر جانے کی کوشش کی، مسلح شخص نے چاقو سے پولیس اہلکار پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے پارلیمنٹ کو گھیرے میں لے کر اطراف کا علاقہ بند کر دیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو دور رہنے جبکہ پارلیمنٹ اسٹاف کو اپنے دفاتر کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، واقعے کے بعد پارلیمنٹ میں جاری اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :