دنیا
22 مارچ ، 2017

نائیجیریا: پناہ گزین کیمپ پر خودکُش حملہ ،آٹھ افراد ہلاک

نائیجیریا: پناہ گزین کیمپ پر خودکُش حملہ ،آٹھ افراد ہلاک

نائیجیریا میں پناہ گزین کیمپ پر خودکُش حملہ کے نتیجے میں پانچ حملہ آوروں سمیت آٹھ ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق شمال مشرقی شہر میدوگوری میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ میں چار خود کُش دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ دھماکوں سے خیموں میں آگ لگ گئی تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے پانچ خود کُش حملہ آوروں نے کیے، اس کیمپ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائیوں سے فرار ہونے والے خاندانوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :