شہر شہر
22 مارچ ، 2017

کراچی: مقروض شخص کی عمارت سے کود کر خودکشی

کراچی: مقروض شخص کی عمارت سے کود کر خودکشی

نارتھ کراچی میں ایک شخص نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی، پولیس کے مطابق کلیم قریشی مقروض تھا اور مردم شماری کی ٹیم کو دیکھ کر اس نے گھبراہٹ میں عمارت سے چھلانگ لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا کلیم قریشی قرض خواہوں کے بار بار تقاضوں سے پریشان تھاجبکہ اس کے کاروباری اور خاندانی جھگڑے بھی چل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق صبح سے ہی کلیم قریشی کے پاس قرض خواہوں کے فون آرہے تھے، آج صبح مردم شماری کی ٹیم کے گھر پہنچنے پر کلیم نےگھبراہٹ میں چھلانگ لگادی

کلیم قریشی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :