پاکستان
22 مارچ ، 2017

سعید احمد نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مقرر

سعید احمد نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مقرر

حکومت پاکستان نے سعید احمد کو نیشنل بینک کا نیا صدر اور چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

اس سے پہلے سعید احمد اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے، وہ اسٹیٹ بینک میں فائنانشل مارکیٹ، اسلامی بینکاری، ڈیولپمنٹ فائنانس، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے سربراہ تھے۔

اسٹیٹ بینک میں تقرری سے پہلے وفاقی حکومت نے انہیں اسلامک فائنانس پر نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا، اس حیثیت سے انہوں نے ملک کی تین بڑی یونی ورسٹیوں میں اسلامک فائنانس کے مراکز قائم کیے۔

سعید احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز پروڈینشل کارپوریشن لندن سے کیا تھا۔

مزید خبریں :