پاکستان
22 مارچ ، 2017

وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، ن لیگ

وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، ن لیگ

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے کیے اور خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، نہ دائرہ اختیار چیلنج کیا اور نہ استثنیٰ مانگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مصدق ملک اور دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عدالت سے کوئی استثنیٰ نہیں لیا، عمران خان بھی تلاشی دیں۔

انہوں نے کہا کہ اکبر بابر کا کیس پاناما سے پہلے کا ہے لیکن اس پر کوئی جواب کیوں نہیں دیا جاتا، وزیراعظم کہہ چکے ہیں جو فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔

ن لیگ کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اب تک اپنے وعدے پورے نہیں کیے، آج تک خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کا ڈی جی تعینات نہیں کیا۔

مزید خبریں :