دنیا
22 مارچ ، 2017

برطانیہ :مخصوص ایئرلائنز پرالیکٹرانک سامان لانے پر پابندی کیوں؟

برطانیہ :مخصوص ایئرلائنز پرالیکٹرانک سامان لانے پر پابندی کیوں؟

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی کچھ عرب ممالک اور ترکی سمیت 8ملکوں سے مخصوص پروازوں پر لیپ ٹاپ اور کچھ دیگر الیکٹرونک اشیاء لانے پر پابندی لگادی گئی، خطرہ داعش اور دہشت گردی ہے یا معاملہ کچھ اور ہے ؟

ماہرین کہتے ہیں کہ اس پابندی کی وجہ سے ہزاروں افراد ان ایئرلائنوں کی پروازوں سے سفر کرنا چھوڑ دیں گے، جس سے ایمریٹس، اتحاد، قطر اور ترکش ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

ان پابندیوں سے ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور دوسری الیکٹرانک مصنوعات متاثر ہوں گی جو اسمارٹ فون سے بڑی ہوں، اس پابندی سے 10ملک متاثر ہوں گے جن میں استنبول اور دبئی جیسے مصروف ترین ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔

اب ان 10ملکوں کے ہوائی اڈوں سے امریکا اور برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ بڑی الیکٹرانک مصنوعات لگیج میں جمع کرائیں۔

امریکی کانگریس کے رکن پیٹر کنگ کے مطابق یہ فیصلہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے،تاہم مالیاتی خبری ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اس پابندی میں امریکا اور برطانیہ کی فضائی کمپنیوں کے تحفظ کا خیال پیش نظر ہو سکتا ہے۔

اس پابندی سے کچھ عرب فضائی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں، ان میں ایمریٹس، اتحاد اور قطر ائرویز شامل ہیں،ادھر ایمریٹس کے صدر ٹام کلارک کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کا صدر مقام دبئی ایئرپورٹ یورپ اور امریکا کے ہوائی اڈوں جتنا محفوظ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہ فیصلہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے کیا گیا تو پھر دیگر ہوائی اڈوں پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی۔

مزید خبریں :