دنیا
22 مارچ ، 2017

بھارت :تین سال میں ساڑھے 12 ارب ڈالرکے اسلحہ کی خریداری

بھارت :تین سال میں ساڑھے 12 ارب ڈالرکے اسلحہ کی خریداری

مودی حکومت نے اربوں ڈالرز اپنے جنگی جنون کی نذر کر دیئے۔ تین سالوں کے دوران ساڑھے 12 ارب ڈالرز غیر ملکی اسلحہ کی خریداری پر صرف کر دیئے۔

بھارتی لوک سبھا میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بھارت نے 12.4 ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا۔

تحریری جواب میں بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے بھارت کی 2 سو 5 کمپنیوں کو دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے لئے 342لائسنسز بھی جاری کئے گئے۔

مزید خبریں :