شہر شہر
22 مارچ ، 2017

یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کے ساحل پر طیاروں کی ریہرسل

یوم پاکستان کے موقع پر کراچی کے ساحل پر طیاروں کی ریہرسل

ملک بھر میں کل 23مارچ کو یوم پاکستان منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں، کراچی کے ساحل سی ویو پر بھی 23 مارچ کے سلسلے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے ریہرسل کی۔

کراچی میں پہلی بار یوم پاکستان کے سلسلے میں کل سی ویو کے ساحل پر تقریب ہوگی اس سلسلےمیں پاک فضائیہ کے 4جے ایف تھنڈر طیاروں نے ریہرسل میں حصہ لیا۔

طیاروں نے فضا میں شاندار کرتب بازی کا مظاہرہ کیا اور ہوا میں شیل بھی چھوڑے،یہ نظارہ دیکھنے کے لیے قریبی علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں اپنے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔

کراچی کے عوام نے پہلی بار اس نوعیت کے فضائی مظاہرے کو دیکھا تو فرط جذبات سے بے اختیار ہو کر نعرۂ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

واضح رہے کہ کل یوم پاکستان کے موقع پر دوپہر ایک بجے کراچی کے ساحل پر منعقد کی جانے والی تقریب کے سلسلے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے یہ ریہرسل کی۔

مزید خبریں :