دنیا
22 مارچ ، 2017

برسلز ائیر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے کو ایک برس مکمل

برسلز ائیر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے کو ایک برس مکمل

برسلز ائیر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے کو ایک برس مکمل ہو گیا، برسلز ائیر پورٹ اور میٹرواسٹیشن پر بیلجیئم کے بادشاہ نے متاثرہ افراد کی یاد میں پھول رکھے۔

برسلز کے ائیر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر ہونے والی خصوصی تقریبات میں بیلجیئم کے بادشاہ ،ملکہ اوروزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نےشرکت کی ۔بیلجیئم کے بادشاہ فیلیپے کی سربراہی میں برسلز ایئرپورٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بادشاہ اور ملکہ نے دونوں ائیرپورٹ اور میٹرواسٹیشن پر پھول رکھے ، متاثرہ افراد کی یاد میں برسلز میں ٹرامیں اور بسیں بھی ایک منٹ کے لیے روک دی جائیں گی۔22مارچ 2016 کو برسلز کے ائیر پورٹ اور مولن بیک میٹرو اسٹیشن پر دھماکوں میں 32 افراد ہلاک ،تین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :