دنیا
23 مارچ ، 2017

لندن حملہ: مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

لندن حملہ: مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

لندن حملے کے مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی، جس کا نام پہلے ٹریور بروکس تھا ، بعد میں اس شخص نے مسلمان ہوکر اپنا نام عزادین رکھ لیا تھا۔

ابو عزادین کالعدم تنظیم الغرابا کا ترجمان ہے۔ ابوعزادین دہشتگردی پر اکسانے اور فنڈ جمع کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ جسے 17اپریل 2008 کو ساڑھے4 سال جیل کی سزا ہوئی تھی۔

ابو عزادین مئی 2009 کو جیل سےرہا ہوگیا تھا، تاہم امریکی ٹی وی کے پروڈیوسر کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور ابوعزادین نہیں تھا۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ابوعزادین جیل میں ہے ان کی عزادین کے وکیل سےبات ہوئی ہے۔ سرکاری اورکمیونٹی ذرائع سے بھی ابوعزادین کی ہلاکت کی تصدیق نہ ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :