شہر شہر
23 مارچ ، 2017

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے پرہونے والے جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد جان سے گئے، جبکہ 2 بچوں اور پولیس افسر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے نور آباد میں بچوں کی کرکٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بڑے شامل ہوئے، تو ملزم سعید نے اپنے پڑوسی پر فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہا۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزم نے پولیس پر بھی فائرنگ کی ، جس سے پولیس کانسٹیبل آصف جاں بحق، جبکہ اے ایس آئی ادریس شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا، فائرنگ کے دوران چھرے لگنے سے 2 بچوں اورپولیس افسرسمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

مزید خبریں :