شہر شہر
23 مارچ ، 2017

چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق

چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق

چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاہے۔

متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سےواپس جارہےتھے۔

مزید خبریں :