دنیا
23 مارچ ، 2017

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھارتی حکمرانوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایک بار پھر سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کرڈالااور ملی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سری نگر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا اہتمام دختران ملت مقبوضہ کشمیرکی جانب سےکیا گیا ۔

تقریب میں شریک خواتین نے پاکستانی پرچم بلند کیےاورملی نغمے گائے ۔آسیہ اندرابی اس سے قبل بھی یوم پاکستان پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :