خصوصی رپورٹس
23 مارچ ، 2017

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

انیبہ ضمیر شاہ ... ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں۔

عالمی یوم موسمیات کے سلسلے میں محکمہ موسمیات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں، ایک صدی میں سمندر کی سطح ایک اعشاریہ تین فٹ تک بڑھنا معمول کی بات ہے۔

ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ موسم بہار پاکستان میں مختصر ہوتا جارہا ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث موسم گرما طویل اور موسم سرما مختصر ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کہ جنوری میں پاکستان میں 15فیصد زیادہ برف باری ہوئی برفباری کازیادہ ہونا گلیشیرز کے ٹوٹے حصوں کو جوڑنے کیلئے مفید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کو مزید18ریڈار خریدنے کی تجویز دی ہے۔

ڈی جی میٹ نے بتایا کہ سونامی ارلی وارننگ سسٹم اور موسم سے متعلق منصوبے زیر غور ہیں،اس سلسلے میں عمان اور فرانس سے بات چیت جاری ہے۔

مزید خبریں :