کھیل
23 مارچ ، 2017

ہاکی ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیت لی

ہاکی ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیت لی

پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت لی، سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے رینکنگ میں اپنے سے بہتر درجے کی نیوزی لینڈ کے خلاف 5میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔

کلیئر ولے میں کھیلے جانے والا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے واحد گول عرفان جونیئر نے کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب آسٹریلیا روانہ ہو گی جہاں میزبان ٹیم کے خلاف 4میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ سیریز میں کامیابی یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو تحفہ ہے، بہتر رینکنگ ٹیم کے خلاف کامیابی خوش آئند بات ہے۔

مزید خبریں :