دنیا
23 مارچ ، 2017

لندن میں حملہ کرنیوالا برطانوی شہری تھا، برطانوی وزیراعظم

لندن میں حملہ کرنیوالا برطانوی شہری تھا، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ لندن میں حملہ کرنے والا برطانوی شہری تھا اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ اس کا انفرادی عمل تھا، کچھ سال پہلے ایم آئی فائیو نے حملے میں ملوث شخص سے تفتیش کی تھی۔

رنگوں اور روشنیوں کے شہر لندن میں ایک بار پھر دہشت گردی کی واردات ہوئی، بدھ کی دوپہر حملہ آور نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر جنگلے سے گاڑی ٹکرائی اور چاقو لے کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

دہشت گرد حملے میں 4 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 29 افراد زخمی ہوئے، برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منسٹر واقعہ دنیا بھر میں آزاد لوگوں کے خلاف حملہ تھا، دہشت گرد برطانوی شہری تھا جس کا یہ انفرادی عمل تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد لندن اور برمنگھم میں 6 گھروں کی تلاشی لے کر 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ دوسرے درجے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :