دنیا
24 مارچ ، 2017

مصر: سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10اہلکار اور 15باغی ہلاک

مصر: سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10اہلکار اور 15باغی ہلاک

مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور باغیوں سے جھڑپوں میں 10فوجی اہلکار اور 15باغی مارے گئے.

حکام کے مطابق واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔

فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران15 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ بیان کے مطابق جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں، جب فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

وہاں سے فوجیوں کو بڑی مقدار میں بارودی مواد اور استعمال کے لیے تیار بموں کے ساتھ ساتھ دستی بم اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

مزید خبریں :