دنیا
24 مارچ ، 2017

لندن:حملہ آور خطرناک حد تک وزیر اعظم کے قریب آگیا تھا

لندن:حملہ آور خطرناک حد تک وزیر اعظم کے قریب آگیا تھا

ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ لندن حملے کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب حملہ آور خطرناک حد تک وزیر اعظم تھریسا مے کے قریب آگیا تھا۔

برطانوی اخبارکے مطابق یہ وہ وقت تھاجب وزیر اعظم تھریسا مے کو مسلح گارڈزپارلیمنٹ سے لے جارہے تھے اور وہ کار کا انتظار کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان سے کچھ فاصلے پرحملہ آور مسعود کو ہلاک کیا گیا۔

فوٹیج میں ان کے گارڈ انہیں واپس گاڑی کی جانب لے جاتے ہیں اور ان کی کار کا ڈرائیور ویسٹ منسٹر کمپلیکس میں کھڑی وزیر اعظم کی گاڑی کو نکالنے میں تاخیر کرتا ہے۔

واضح نظر آرہا تھا کہ وزیر اعظم تھریسامےخالد مسعود کے مارے جانے کی جگہ سے قریب ہی تھیں ، وزیر اعظم پریشان ہوئیں اور جب ان کی سیکورٹی ٹیم نے ہدایت کی تو وہ کار کی جانب دوڑیں اور تیزی سے کار میں بیٹھ گئیں ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم اور مسعود کی ہلاکت کی جگہ بالکل آمنے سامنے تھیں، یہ ایک خطرناک موقع تھا جب تھریسامے اور قاتل کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ تھی اور وہ ان پر گولی چلا سکتا یا ان پر چاقو سے وار کرسکتاتھا ۔

مزید خبریں :