دنیا
24 مارچ ، 2017

دہلی ایئر پورٹ پر ہندو انتہاپسند رکن پارلیمنٹ کی غنڈہ گردی

دہلی ایئر پورٹ پر ہندو انتہاپسند رکن پارلیمنٹ کی غنڈہ گردی

دہلی ایئرپورٹ پر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے ایئر لائن کے 60سالہ رکن کو چپل سے مارا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے ایم این اے رویندرا گائیکواڈ نے ایئر لائن کے عملے پر بزنس کلاس نہ ملنے پر تشدد کیا،جس پر بھارتی ایئرلائن نے انہیں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

دہلی پولیس نے ایم این اے خلاف تشدد اور پرواز میں تاخیر کے دو مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس حوالے سے رویندرا گائیکواڈ نے دھمکی دی ہے کہ دہلی پولیس میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کر لے۔

مزید خبریں :