24 مارچ ، 2017
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب آصف زرداری کو نہیں پکڑ سکتی کیونکہ نیب کا چیئرمین آصف زرداری اورنوازشریف نے مل کرلگایا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے، سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے،پاکستان کے ادارے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا تھا ، انہیں ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اگلے ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی مہم شروع کریں گے، پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔