کاروبار
24 مارچ ، 2017

کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخ بڑھا دیے گئے

کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخ بڑھا دیے گئے

علی عمران سید... کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کےبجلی کے نرخ بڑھادیے گئے۔

کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں 3سو یونٹ تک بلوں کیلئے فی یونٹ لاگت بڑھا دی گئی جبکہ 300 سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے فی یونٹ نرخ کم کر دیے گئے۔

نیپرا کے مطابق 300 یونٹس استعمال کرنےوالے کے الیکٹرک صارفین کے فی یونٹ چارجز 40 فیصد بڑھ گئے، 50 یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کے نرخ دگنے ہوگئے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے 10 روپے 10 پیسے فی یونٹ جبکہ 100 یونٹ بجلی کے استعمال پر پرانا ریٹ 5روپے 79پیسے فی یونٹ تھا، 200 یونٹس پر8 روپے 11 پیسے کی بجائے 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ نرخ ہوں گے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کے اعلان شدہ ٹیرف کا عوام پراثر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :