انٹرٹینمنٹ
24 مارچ ، 2017

فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ سو کروڑ کلب میں شامل

فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ سو کروڑ کلب میں شامل

عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

بالی ووڈ فلم’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ کے سیکوئل ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ نے ریلیز سے اب تک 100اعشاریہ 74 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے اور اس کے بزنس میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بالی ووڈ فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان، موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ شائقین کو کافی حد تک متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :