شہر شہر
25 مارچ ، 2017

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان شارع فیصل، کورنگی اور ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔

ملزمان بینک ڈکیتی، موبائل فونز چھینے کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے، ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے جس سے پولیس اہلکار محمد اسلم کا بھی قتل کیا گیا تھا۔

رینجرز نے دیگر کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

علاو ہ ازیں کورنگی پانچ نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :