دلچسپ و عجیب
25 مارچ ، 2017

جسم سے مردہ خلیے نکال کر بڑھتی عمر کے اثرات کا خاتمہ کریں

جسم سے مردہ خلیے نکال کر بڑھتی عمر کے اثرات کا خاتمہ کریں

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم سے مردہ خلیوں کو نکال دیا جائے تو اس سے بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کیا جا سکتا ہے۔

ہالینڈ کی ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سائنسدان پیٹر کائزر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردہ خلیوں کے انخلاء سے کسی بھی انسان کی زندگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں چوہوں پر تجربہ کیا گیا اور ان کے جسم میں ایسا مواد شامل کیا گیا جس نے مردہ خلیوں کو خارج کردیا جس کے بعد ان چوہوں کی کھال میں دوبارہ افزائش کے آثار دیکھے گئے، ان کے گردوں کی کارکردگی بہتر ہوگئی اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بھاگنے لگے۔

سائنسدانوں کی ٹیم اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا مردہ خلیوں کے انخلاء کے بعد چوہوں کی زندگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر پیٹر کائزر کا کہنا ہے کہ انسانوں کے معاملے میں بھی یہ تحقیق کام آ سکتی ہے، 65؍ سال کی عمر میں انہیں ایسی ویکسین یا دوا دی جائے جس سے ان کے مردہ خلیے خارج ہوجائیں اور وہ خود کو دوبارہ جوان محسوس کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنس کی مدد سے ایسا جلد ممکن ہو سکتا ہے۔

 

مزید خبریں :