شہر شہر
25 مارچ ، 2017

سکھر: کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

سکھر: کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری کا ایک فٹ حصہ اچانک ٹوٹنے سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک فٹ حصہ ٹوٹ گیا۔

ٹریک سے گزرنے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ۔

پٹری ٹوٹنے کا علم ہوتے ہی ریلوے ٹریفک کو معطل کرکے ٹریک کی مرمت کی گئی ۔ تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈائون ٹریک کو مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کیاگیا۔

مزید خبریں :