پاکستان
25 مارچ ، 2017

کراچی ڈاکیارڈ،گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی میںڈاکیارڈ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،بحریہ،کے پی ٹی اور بلدیہ کے فائر ٹینڈرز نے کارروائی میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ڈاکیارڈ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے،اداروں کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کے پی ٹی اور نیوی فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابوپانے میں مصروف تھیں،آگ ممنوعہ علاقے میں لگی تھی اور کراچی کارگو ٹرمینل جانے والے راستوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

 

 

مزید خبریں :