کاروبار
25 مارچ ، 2017

ساہیوال کول پاورپلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہورہا ہے، شہباز

ساہیوال کول پاورپلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہورہا ہے، شہباز

پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناہےکہ 1320میگاواٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ مقرر مدت سےپہلےمکمل ہونےجا رہا ہے،یہ پلانٹ تیزی سےتکمیل پانےوالے منصوبےکے لحاظ سےنیا عالمی ریکارڈ قائم کرے گا،دنیا میں آج تک اتنی پیداواری گنجائش کا پاورپلانٹ اتنےکم عرصے میں نہیں لگا۔

لاہورمیں منتخب نمائندوں سےگفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ دور میں رفتار اور معیار کےساتھ میگا ترقیاتی منصوبےمکمل کئےجا رہےہیں۔

انہوں نےکہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کےکلچر کو فروغ دیا گیا ہےاور ان میں اربوں روپے کےقومی وسائل بچائے گئے ہیں، پاکستانی تاریخ میں اربوں روپےکی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ دنیا اور بین الاقوامی ادارےبھی پاکستان میں شفافیت کو سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :