پاکستان
25 مارچ ، 2017

وائس چیئرمینوں کو دی گئی گاڑیاں سیاسی رشوت ہیں، میئر کراچی

وائس چیئرمینوں کو دی گئی گاڑیاں سیاسی رشوت ہیں، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وائس چیئرمینوں کو دی گئی گاڑیاں سیاسی رشوت ہیں، تمام بلدیاتی نمائندوں سے گزارش ہے احتجاجاً گاڑیاں واپس کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو مہینے پہلے کہا تھا کہ ہمیں گاڑیوں کی بجائے فائر ٹینڈر دیے جائیں، ہمیں گاڑیاں نہیں چاہئیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے وسائل چاہئیں۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سہون میں اسپتال تو بنالے کراچی کے کام ہم کر لیں گے، اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو بھی اختیارات نہیں ملے۔

مزید خبریں :