پاکستان
25 مارچ ، 2017

پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا

پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین سے محبت کے اظہار کے لیے ارتھ آور ہر سال 25مارچ کومنایا جا تا ہے، ورلڈ وائڈ فنڈ کے تحت آج پاکستان میں بھی زمین سے محبت کا دن ’’ارتھ آور‘‘ منایا گیا جس میں ’جیو نیوز‘ نے اس کا ساتھ دیا۔

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 کے درمیان اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بجھا دی گئیں۔

کراچی میں ارتھ آور کی اہم تقریب فیریئر ہال میں منعقد ہوئی، جبکہ ملک بھر میں رات ساڑھے 8تا ساڑھے 9بجے تک ایک گھنٹے کیلئے اہم عمارتوں پارلیمنٹ ہاؤس، وزیر اعظم ہاؤس، ایوان صدر، سپریم کورٹ، گورنر ہاؤسمز، وزیر اعلیٰ ہاؤسز، موہٹا پیلس، ائیرپورٹس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ہائی کورٹس، آرٹس کونسل، مزار قائد، مینار پاکستان، سمیت اہم عمارتوں، ہوٹلز اور شاپنگ مالز کی لائٹس بند کی گئیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ارتھ آور کا مقصد محض ایک گھنٹہ غیر ضروری لائٹس بند کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں ماحول دوست رویّے اپنانے کا شعور اجا گر کرنا ہے۔

ملک بھر میں ایک گھنٹہ اہم عمارتوں پر لائٹس بجھائے رکھنے کے بعد ساڑھے 9بجے دوبارہ لائٹس روشن کر دی گئیں۔

مزید خبریں :