انٹرٹینمنٹ
25 مارچ ، 2017

’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘کا نیا ریسنگ کلپ جاری

’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘کا نیا ریسنگ کلپ جاری

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘کا نیا ریسنگ کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، چارلیزتھرون، مشعل روڈ ریگوئز، ڈیوین جانسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔

گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردار گو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو ں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لیے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیز اور وِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آ رہی ہے۔

مزید خبریں :