شہر شہر
26 مارچ ، 2017

لیاری میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

لیاری میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا،جس کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مارے گئے ملزم کی شناخت مسلم کے نام سے کرلی گئی ہے۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔

ملزم کے قبضے سے 12 کلو ہیروئن ، ایک کلاشنکوف اور چار پستول برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :