شہر شہر
26 مارچ ، 2017

راولپنڈی:دھاگے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

راولپنڈی:دھاگے کی  فیکٹری میں  لگی آگ پر قابو پالیا گیا

راولپنڈی کےعلاقے چک بیلی روڈ پر دھاگے کی فیکٹری میں ہفتے کی دوپہر ساڑھے 12 بجے لگی پر سترہ گھنٹےبعد قابو پالیا گیا۔ فیکٹری جل کرکوئلہ ہوگئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر دھاگے کے گودام میں لگی آگ کو بجھانے میں 10سےزائدفائرٹینڈرز نے حصہ لیا ۔

آگ لگنے کی وجہ سے دھاگے کی فیکٹری مکمل طور پر جل گئی ۔ تاہم آگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جمع پونجی آگ کی نذرہونےپر مالک سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔

مزید خبریں :