انٹرٹینمنٹ
26 مارچ ، 2017

’ان لاکڈ‘ دہشتگردوں سے لڑتی سی آئی اے ایجنٹ کی کہانی

’ان لاکڈ‘ دہشتگردوں سے لڑتی سی آئی اے ایجنٹ کی کہانی

ایکشن اور تھرل سے بھرپورہالی ووڈ فلم ’ان لاکڈ‘کا انٹرنیشنل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک سی آئی اے ایجنٹ کی ہے، جو لندن کو حیاتیاتی حملے سے بچانے کے لیے دہشت گرد وں کے گروہ کے خلاف آپریشن کرتی ہے ۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نومی ریپیس،لینڈو بلوم ،جیسیکا بون اور دیگر شامل ہیں۔

سنسنی خیزمناظرسے بھرپوریہ فلم 5مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

مزید خبریں :