خصوصی رپورٹس
26 مارچ ، 2017

مشتاق سکھیرا کے بعد نیا آئی جی پنجاب کون؟

مشتاق سکھیرا کے بعد نیا آئی جی پنجاب کون؟

احمدفراز....

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا 11 اپریل کو ریٹائرہورہےہیں،پولیس کےدیگر9اعلیٰ افسر بھی اسی سال ریٹائر ہو جائیں گے، صرف4ایڈیشنل آئی جیز ایسے بچتےہیں،جن کی مدت ملازمت 2020ء یا اس سے زائد عرصے تک جاری رہے گی، چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ نئے آئی جی پنجاب کا انتخاب انہی میں سے کیا جائےگا۔

موجودہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے 17 جون 2014ءکوپنجاب پولیس کی کمان سنبھالی ، اسی روز ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینرزاور رکاوٹیں ہٹائے جانے کے دوران 14 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آگیا۔

مشتاق سکھیرا کو چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کی ناکامی پربھی تنقید کا سامنا کر نا پڑا،لیکن انہیں ہٹایانہیں گیا، اب 11 اپریل کو وہ ریٹائر ہورہے ہیں ۔

نئے آئی جی پنجاب کےلئے13اعلی پولیس افسروں میں سےہی کسی کا انتخاب متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد سلیمی،ایڈیشنل آئی جی آپریشنزعارف نواز، موجودہ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ فیصل شاہکار کے نام نمایاں ہیں، جن کی مدت ملازمت2020 سے لے کر2024ء تک ہے۔

اس سال 9 پولیس افسران ریٹائر بھی ہو رہے ہیں ، جن میں سےسابق آئی جی آزادکشمیر طارق کھوکھر15 مئی 2017ء،ڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش یکم جون 2017 ء،آئی جی ریلوے منیر چشتی 31 جولائی 2017ء،ایم ڈی پولیس فاؤنڈیشن میرزبیر 12 اگست 2017ء ،ایڈیشنل آئی جی سعودعزیز 24 اگست 2017 ء،سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی یکم ستمبر 2017ء، آئی جی بلوچستان احسن محبوب یکم اکتوبر 2017 ءجبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان 2 نومبر2017ءکو ریٹائر ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :