صحت و سائنس
26 مارچ ، 2017

ٹی وائٹنر ڈبے پر ’ یہ دودھ نہیں ہے‘ لکھنے کی ہدایت

ٹی وائٹنر ڈبے پر ’ یہ دودھ نہیں ہے‘ لکھنے کی ہدایت

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹی وائٹنر تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈبے پر واضح طور پرلکھیں کہ ’یہ دودھ نہیں ہے‘۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ اس حوالے سے ڈبے کا 15فیصد حصہ مختص کیا جائے، جس پر لازمی درج ہو کہ ’یہ دو دھ نہیں ہے‘ یکم جون کے بعد بغیرلیبل کےٹی وائٹنربیچنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ڈی جی پی ایف اے نور الامین مینگل کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹی وائٹنر کو دودھ کے طور پر فروخت نہیں کیا جا سکتا،ایسا کرنا بچوں اوربڑوں کی صحت کےلیے مضر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم جون کے بعدلیبل کے بغیر ٹی وائٹنر بیچنے کی اجازت نہیں ہو گی، جن کمپنیوں کایکم جون تک پرانا اسٹاک ختم نا ہوا،وہ ڈبوں پر اسٹیکر لگا کر اسے فروخت کریں۔

مزید خبریں :